پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کو عوام نے مستردکردیا ، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:20

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : بی اے پی کے مرکزی رہنمائ صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایک درجن سے زائد اپوزیشن جماعتیں ملکر بھی پورے ملک سے بھی جلسے میں چند ہزار ہی لوگوں کو بہ مشکل اکھٹے کرسکے جن میں بھی اکثر بیروزگار لوگوں کو دیہاڑی دے کر جلسے میں شریک کیاگیا تھا، میاں نواز شریف کی جانب سے اپنے خطاب میں پاک فوج کو اپنے تقریر میں نشانہ بنانے اور پی ڈی ایم جلسے کو ہمارے دشمن ملک بھارتی میڈیا چینل کی جانب برائے راست کوریج دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اور حکومت اپوزیشن کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دے چکی ہے، اپوزیشن جماعتیں جمہوری طریقے سے احتجاج کریں اور ملکی اداروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود ایک درجن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی، جناح سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ابو بچاو، کرپشن چھپاو تحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے،عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عوام نے موجودہ حکومت کو اس بار ووٹ بھی صرف ملک میں تبدیلی اور کرپٹ لیڈروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں ، نیب اور دیگر اداروں کو مطلوب میاں نواز شریف کی میڈیا پر تقریر دیکھانے پر پابندی عائد کریں۔ \378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں