ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی، زیارت کوئٹہ، زیارت سنجاوی شاہراہوں کی تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

حلقے کے اہم قومی شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں کھلیںگی ،ہماری اولین ترجیح حلقے کے عوام کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہے،صوبائی وزیر

اتوار 27 جون 2021 22:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے اہم قومی شاہراہوں پر جلد تعمیراتی کام شروع ہوگا حلقہ انتخاب کے اہم قومی شاہراہوں کی تعمیر سے دونوں اضلاع میں ترقی کی نئی راہیںکھلیںگی ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی، زیارت کوئٹہ ، زیارت سنجاوی قومی شاہراہوں کی وفاقی حکومت منظوری دے چکی ہے ہرنائی کوئٹہ ، ہرنائی سنجاوی شاہراہوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرچکے ہے جس پر جلد تعمیراتی کام کاآغاز ہوگا ہماری اولین ترجیح حلقے کے عوام کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصاًً وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان کو ترقی دینے کی سنجیدہ کوششوںکی بدولت وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے اربوں روپوں کے میگا پروجیکٹ منظور کئے جس میں حلقہ انتخاب زیارت و ہرنائی کے دونوں اضلاع کے اہم قومی شاہراہوں کی تعمیر بھی شامل ہے جس کیلئے وفاق نے اربوں روپے منظور کرائے ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے اہم قومی شاہراوں کی تعمیر سے سے بلوچستان سمیت پورے ملک کے پسماندہ علاقوں کو فائدہ پہنچے گا، یہ شاہراہیں نہ صرف زیارت و ہرنائی بلوچستان بلکہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کر یگی، جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی قدرتی و زرعی وسائل سے مالامال ضلع ہے ماضی میں ضلع کی پسماندگی دور کرنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ضلع ہرنائی اس جدید دور میں بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے خصوصاًً اہم شاہراہوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے زمینداران ، کوئل مائینز اونرز ، تاجرز، ٹرانسپورٹرز اور عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے قومی دونوں اہم قومی شاہراہوں کاافتتاح گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزراء کے ہمراہ کرچکے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ہرنائی کوئٹہ ، ہرنائی سنجاوی کے قومی شاہراہوں کی تعمیر اتی کام جلد سے جلد شروع ہوجائے کیونکہ قومی شاہراہوں کی خستہ حالی کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے عوام شدید مشکلات سے دوچار اور آئے روز ٹریفک حادثات بھی ہورہے ہیں اور قیمتی انسانی جانے ضائع ہورہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہاہوں تاکہ دونوں اضلاع کی پسماندگی ختم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکھوں دورہ ہرنائی کے دوران صوبائی وزیر سے پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں ، اور علاقے کے قبائلی معتبرین نے ملاقاتیں کئے دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ پارٹی کے عہدیداروں کے ہمراہ بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین کے والد ، بی اے پی کے ضلعی رہنماء الیاس ترین، میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن ہرنائی کے صدر عبدالصمد ترین کی اہلیہ ، ٹرک یونین کے صدر سید دلاور شاہ کے والدہ کی انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں