ہرنائی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے،گورنربلوچستان

پیر 13 ستمبر 2021 23:49

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) تحریک انصاف ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر صدام ترین نے کہاکہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے گورنر ہاوس میں تحریک انصاف ضلع ہرنائی کے عہدیداروں پرمشتمل وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد امین،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک سلطان محمد جوائنٹ سیکریٹری حاجی خدائیداد خان نیازی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید قاہر شاہ سپورٹس سیکریٹری ذاکر خان اور محمد قاسم شامل تھے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ضلع ہرنائی کے وفد نے گورنر بلوچستان کو کوئٹہ ،ہرنائی ،ہرنائی سنجاوی قومی شاہراہوں پر کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام شروع نہ ہونے اور ضلع ہرنائی کے عوام میں پائے جانے والے تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیااس کے علاؤہ ہرنائی سبی روڈکی تعمیر کے حوالے سے بھی گورنر سے بات کی ضلع ہرنائی میں یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کی بھی درخواست کی ،ضلع ہرنائی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کی کمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کے ہرنائی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے مسائل میں حائل رکاوٹیںختم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں گورنر بلوچستان نے ضلع ہرنائی میں یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کے حوالے سے کہا کے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہرنائی میں یونیورسٹی کیمپس کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرینگے بجلی ٹرانسفارمرز کی کمی کے حوالے سے گورنر بلوچستان نے کہا کے آئینی طریقہ کار کے مطابق پرپوزل بنا کر ضلع ہرنائی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ہر محکمے کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام ترین و ضلعی کابینہ نے گورنر بلوچستان کو ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت دی گورنر نے دورہ ہرنائی کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد کرنے کی یقین دہانی کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں