پاک فوج ایف سی اور پاکستان ائیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد زلزلہ سے متاثرہ 500خاندانوں میں ٹینٹ ،آٹااور اشیاء خوردنوش کی تقسیم کیاگیا

منگل 12 اکتوبر 2021 16:16

پاک فوج ایف سی اور پاکستان ائیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد زلزلہ سے متاثرہ 500خاندانوں میں ٹینٹ ،آٹااور اشیاء خوردنوش کی تقسیم کیاگیا
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) پاک فوج ایف سی اور پاکستان ائیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد زلزلہ سے متاثرہ 500 خاندانوں میں ٹینٹ ۔آٹااور اشیاء خوردنوش کی تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔زلزلہ متاثرین میں امداد سامان کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری پاک فوج کے جوانوں ہرمتاثرہ گھر کو اپنی زیرنگرانی میں امدادی سامان پہنچا رہے ہیںزلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان پہلے دن سے ہی ہمارے مدت کیلئے پہنچے ہے اورگھر گھر جاکر متاثرین کے سروے اور انہیں امدادی سامان گھروں میں پہنچارہے ہیں زلزلہ متاثرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ہی تمام تمام علاقوں میں حقیقی متاثرین کے گھروں کو راشن پہنچا رہے اور بلا تعصب رنگ نسل زبان مذہب سے بالاتر ہوکر پاک فوج کے جوان تمام متاثرین کی مدت میں مصروف عمل ہے جس پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج ایف سی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ئیرفورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد کے 500 زلزلہ زدگان متاثرین میں ٹینٹ ۔آٹا اور ضروری اشیاء خوردنوش تقسیم کیا گیا جس میں خشک دودھ ۔چینی ۔چائے پتی دال چاول ودیگر اشیاء شامل تھا اس موقع پر محلہ غریب آباد کے زلزلہ متاثرین نے پاک فوج ۔ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج ۔

الف سی اور ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،امدادی سامان کی تقسیم کے ساتھ متاثرہ گھروں کے سروے کاکام بھی پاک فوج کے جوانوں کے زیر نگرانی جاری ہے،پاک فوج کی جانب سے زلزلے سے متاثرہونے والے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا جارہاہے ،پاک فوج کے میل و فی میل ڈاکٹرز فری میڈیکل کیمپ میں ابتک تین ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیاگیا ہے زلزلے متاثرین کی بحالی تک پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں تمام علاقوں میں میڈیکل فری کیمپ لگارہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریباًً 13 سے زائد خاندانوں میں امدادی سامان پاک فوج اور ایف سی ، لیویز کے نگرانی میں تقسیم کیاگیا ہے جبکہ امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں