زلزلہ میں شہید ہونے والے شہداء اور شدید زخمیوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ کو عملی جامعہ پہنا کرانہیں امدادی رقم منظور کرکے وزیراعلیٰ نے چیک تقسیم کئے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

، بی اے پی ہرنائی کی جانب سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر عہدیداروں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صوبائی وزیر

جمعہ 26 نومبر 2021 22:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی میں7 اکتوبر کو ہولناک زلزلے سے جو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا تھا میں نے شہداء کے نماز جنازہ کے دوران ، اور شدید زخمیوں کے عیادت کے دوران شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی عیادت کے دوران کیا ہوا وعدے کو عملی جامعہ پہناکر زلزلے میں شہید ہونے والے 17 شہداء اور30 شدید زخمیوں میں امدادی چیک وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خود ہرنائی کادورہ کرکے فی شہید کے ورثاء کو پانچ لاکھ اور فی شدید زخمی کو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے بی اے پی ضلع ہرنائی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس کے لئے پروقار استقبالی اور کامیاب پروگرام تقریب کے انعقاد پر بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حلقہ انتخاب زیارت و ہرنائی کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر کوشا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران پریس کلب ہرنائی(ر) کے سنیئر عہدیداروں سے ڈی سی ہاوس ہرنائی میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ، ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی، ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ، کرنل محمد عمران، ایس پی عرفان علی، ضلع زکواہ چیئرمین ہرنائی سید شادی گل بخاری، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر دائود خان کاکڑ ، ہیڈماسٹر شمس الدین ترین بی اے پی کے ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین، جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑ ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، شیرباز خان ترین ، الیاس ترین، عبداللہ خان ترین ، حاجی انورالدین ترین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی میں میراحلقہ انتخاب کا حصہ ہے ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کررہاہوں ضلع ہرنائی کی ترقی ہمارا اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں جو جانی ومالی نقصان ہوا تھا زلزلہ متاثرین کے نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے میں نے ہرفورم پرجدوجہد کرکے زلزلہ میں جن کے مکانات تباہ ہوگئے ہے ان مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے صوبائی حکومت جلد پیکج کااعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداروں ، کارکنوں نے شارٹ نوٹس پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کیلئے پروقار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن پارٹی کی مزید فعالی کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرکے ضلع بھرمیں پارٹی کو مزید فعال بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پارٹی میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کرینگے انکے قربانیوں کو مدنظر رکر انکی بھرپورحوصلہ افزائی کرینگے قربانیاں دینے والے کارکنوں میں پائی جانے والے مایوسیوں کو دور کرینگے انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل سرمایہ پارٹی عہدیدار ،کارکن، اور سپوٹرز ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہو عوام نے اعتماد کرکے مجھے اپنے ووٹ کی طاقت سے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں