زیارت میں عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 17 دسمبر 2021 16:49

زیارت میں  عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت میں زمینداروں اور عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں زیارت میں بجلی کے حوالے سے زمینداروں اورعوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

ا خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محمد نور آقا، ماسٹر اسلم تارن، حاجی عظیم آقا ،حاجی وزیر محمد ودیگر سے ملاقات کرنے کے دوران وفود بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایکسین کیسکو امان اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر زیارت میں بجلی  کے حوالے سے درپیش مشکلات اور نئے فیڈرز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کواس، کان،وام اور ورچوم کے لئے نئے فیڈرز منظورکرلیا ہے جس کاافتتاح ہوکر کام کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ منہ و دیگر علاقوں میں کیلئے بھی نئے فیڈرز کی منظوری کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی کوشش کررہاہوں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں