ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی ومظاہرہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ آنکھ مچھولی کے خلاف ہرنائی کے نوجوانوں کی جانب سے شہرمیں ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرہ سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالمصور ترین ایڈوکیٹ ، عبدالحق میانی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے ضلع ہرنائی میں ڈیڈھ مہینے جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچھولی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت و کیسکو انتظامیہ ضلع ہرنائی میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچھولی کانوٹس لے انہوں نے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچھولی کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار جبکہ بار بار ٹرپنگ سے شہر و دیہی علاقوں کے درجنوں بجلی ٹرانسفارمرز اور لاکھوں برقی آلات جل چکے ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈاسٹیشن میں جو بھی خرابی ہے انہیں دورکرنے کیلئے کیسکو ٹیکنکل ٹیم بجواکر فنی خرابی دور کرکے ضلع میں ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچھولی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہرنائی میں امن وامان اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر خاموشی پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو چاہے کہ وہ اس سلسلے میں ملکر ایک مشترکہ لائحہ عمل تیارکریں انہوں نے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع ہرنائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچھولی کا نوٹس لیکر گریڈ اسٹیشن ہرنائی میں جو فنی خرابی یا اور لوڈبجلی ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے نیا ٹرانسفارمر لگانے کیلئے اقدامات کریں ۔

۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں