پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

منگل 23 اپریل 2019 17:10

پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر ہرنائی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ملک اور علاقہ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں جب سے میں نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر عہدہ کا چارج سنبھالاہے ضلع ہرنائی سبی ڈویژن اچھے پوزیشن پر لے آیا ہوں انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کے ہر مہم سے قبل بقاعدہ پلان بناکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی و تحصیل آفیسران مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں بناکر مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام علاقوں میں قطرے پلانے والے ٹیموں ، ٹرانزاٹ پوائنٹ ، اور فکس سنٹرز کا معائنہ کرتے ہے اور ٹیموں کی جانب سے جن علاقوں میں قطرے پلائے گئے ہوتے ہے ان علاقوں میں گھروں ، گلیوں ، ندی نالوں ، سکولوں اور مدرسوں میں بچوں کا چیکنگ کرتے ہے تاکہ ٹیموں کی کارکردگی جانچ سکے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو دس میں تقسیم کیا گیا جس میں 114 موبائل ٹیمیں ، 30 فکس سنٹرز،14 ٹرانزاٹ پوائنٹ بنائے گئے ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں