ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا مختلف لیویز تھانوں ، چوکیوں ، ناکوں کا دورہ،اہلکاروں کی حاضریاں چیک کی

جمعہ 21 فروری 2020 16:35

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ضلع ہرنائی کے مختلف لیویز تھانوں ، چوکیوں ، ناکوں کا رات گئے اچانک دورہ کیا لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لیویز تھانوں کے انچارجز اور اہلکاروں کو سختی حکم دیا کہ وہ 24 گھنٹے الڑٹ رہے اور اپنے ایریامیں امن وامان کے قیام سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار کریں فرائض میں غفلت و لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ شب تکہ کراس ، لیویز تھانہ ڈیلکونہ ، لیویز چوکی22 میل، لیویز ناکہ5 میل کا اچانک دورے کرنے کے دوران لیویز فورس کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے قومی شاہراہوں پر قائم لیویز چوکیوں ، تھانوں ، ناکوں پر مشکوک گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور مسافر گاڑیوں یا دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مشکوک افراد پرنظر رکھیں انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلا ئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر لیویز فورس کی چوکیوں نفری میں مزیداضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ امن وامان میں خلل ڈالنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں