ہرنائی، پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا

جمعہ 21 فروری 2020 16:35

ہرنائی، پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ہرنائی محمد حسین مری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد صدیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سبی رینج کے خصوصی ہدایت پر ہرنائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش ہرنائی پولیس کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں