ہرنائی، بارات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے بچوں ، خواتین سمیت 30 افراد زخمی

جمعہ 7 اگست 2020 16:37

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ہرنائی کے علاقہ غڑمی میں بارات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے بچوں ، خواتین سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے غڑمی میں شادی کی تقریب تھی اور بارات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی جس میں بچے اور خواتین سوار تھے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹرٹرالی میں سوار بچے اور خواتین سمیت تیس سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کو حادثے کی اطلاع ملنے پر انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی نفاذ کرکے تمام طبی عملے کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی، چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالات میں کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کی اطلاع ملنے پر شادی والے گھر کہرام مچ گیا اور شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری اور ڈرائیورسے کنٹرول نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میںٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں