ہرنائی کے علاقہ گچینہ ہزارہ ڈم میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

پیر 19 اکتوبر 2020 17:25

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ہرنائی کے علاقہ گچینہ ہزارہ ڈم میں ٹریکٹر ٹرالی اولٹنے سے ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈم کوئلہ کانوں سے ڈپوں تک کوئلہ سپلائی کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد نسیم جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لوگوں نے محمد نسیم کی لاش کو گہری کھائی سے اپنی مدد آ پ کے تحت ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں