ہرنائی میں کان کنی پر عارضی طور پر پابندی عائد

بدھ 13 اکتوبر 2021 15:52

ہر نائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ضلع ہرنائی میں زلزلے اور آفٹرشاکس کی وجہ سے کان کنی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہرنائی میں کان کنی پر پابندی پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے لگائی گئی۔ ہرنائی میں کان کنی پر پابندی 12سی19 اکتوبرتک عائد کی گئی ہے، آفٹر شاکس کی وجہ سے مائنز گرنے اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں