ہرنائی کو منشیات، جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کو جاری رکھیںگے،جرائم و منشیات کی بیخ کنی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں،

ایس پی سردار محمد ہاشم خان کی ہرنائی میں کھلی کچہری سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 15:37

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایس پی سردار محمد ہاشم خان نے کہاکہ ہرنائی کو منشیات، جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کو جاری رکھیںگے،جرائم و منشیات کی بیخ کنی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس نے کئی منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، منشیات جیسے ناسور کو ختم کرنے اور منشیات فروشی کے ناروا دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری میں عوام پولیس کا ساتھ تعاون کر کے ضلع کو منشیات جیسی لغت سے پاک کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی آفس ہرنائی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انسپکٹر پستہ خان ترین، ایس ایچ او نجیب اللہ میانی ، لائن آفیسر سجاد احمد ، سمیت پولیس آفیسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نوراللہ ترین ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ، نورمحمد ترین، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر حاجی خیرگل ترین ، سیدنوراللہ شاہ ہرنائیوال،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر میرعثمان ترین، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اکبرترین ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء سیدندیم شاہ قادری ، ببرک خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری لعل محمد صابر ،بی این پی مینگل کے ناصر ملازئی ، عزیز رئیسانی ، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر زکوم خان ، ولی خان ، موسی جان ، محمود پوپلزئی،قبائلی رہنماء ملک خدائے نور اقلیتی برادری کے گوبند رام ، آسو رام ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء نے ایس پی ہرنائی سردار محمد ہاشم خان اور پولیس کی جانب سے ماہوار کھلی کچہری کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے سیاسی جماعتوں انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹ یونین اور اقلیتی برادری نے ایس پی ہرنائی کی جانب سے امن وامان کے قیام کیلئے بھرپوراقدامات کرنے شہر اور قومی شاہراہوں اور محلوں میں پولیس گشت کو بڑھانے اور ازخود نگرانی کرنے ہرنائی شہر میں منشیات فروشوں ، جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن کرنے پر ایس پی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا تاہم شہر میں مستقل بنیادوں پر ٹریفک پلان کی تردیب دینے کی اپیل کی جس پر ایس پی نے یقین دلایا کہ انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹ یونین کی مشاورت سے جلد اس پر عمل درآمد ہوگا اور ٹریفک پلان تیارکرینگے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس میں اضافہ کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ایس پی سردار ہاشم خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کے عوام بلا خوف خطر اپنے جائز مسائل کی نشاندہی کرے اور پولیس فورس کے آفیسران ، اہلکاران یا تھانہ کے حوالے سے جو بھی مشکلات اگر کسی بھی شہری کو ہے وہ بلاججک بیان کرسکتے ہے چاہے ہمارے خلاف کیوں نہ ہو ۔ایس پی سردار محمد ہاشم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کے سیاسی نمائندوں ، قبائلی معتبرین ، انجمن تاجران ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کھلی کچہری میں کثیرتعداد میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور عوام کا آپس میں چھولی دامن کا ساتھ ہے اور پولیس عوام کیلئے ہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب عوام امن و سکون سے زندگی گزار ے تو ہمیں بھی سکون ملتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے پاک کرلیا گیا ہے اور شہر سے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس جرائم کے خاتمہ میں کامیاب ہونگے۔ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے جرائم پیشہ منشیات فروش و دیگر سماجی برائیاں پھیلانے والے افراد کے خلاف فوری اطلاع پولیس کو دی جائے تاکہ پولیس بروقت کرسکیں۔

ایس پی سردار محمد ہاشم خان نے کہاکہ ہرنائی پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف شہر میں وال چاکنگ کی گئی اور اس سلسلے میں واک ریلی اور بہت جلد کرکٹ اور فٹبال کے میچوں کا انعقاد کرکے عوام خصوصاًً نواجون نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے ان شعوراجاگر کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں