افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا نوٹس لیکرشناختی کارڈ بلاک کئے جائیں، عبدالروف درانی

منگل 17 اپریل 2018 20:53

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نادرا ضلع ہرنائی میں افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا نوٹس لیکر تمام افغان مہاجرین کے شناختی بلاک کئے جائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالروف درانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ہرنائی نادرا سنٹر کا موجودہ انچارج مبینہ طورپر پیسے لیکر افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنارہے ہیں جوکہ کچلاک، دکی، لورالائی ، کوئٹہ ، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں آباد افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ نادرا سنٹر ہرنائی میں بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے چیئرمین نادرا اور نادرا کمپلین آفس اسلام آباد میں بقاعدہ کمپلین بھی جمع کیا گیا انہوں نے کہاکہ نادرا انچارج ہرنائی نے افغان مہاجرین کیلئے تین سے چار ایجنٹ رکھے ہے جوکہ ڈیلنگ کرکے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ نادرا انچارج کے دور میں جتنے شناختی بنائے گئے ہے ان سب شناختی کارڈ کو منسوخ کیا جائے انہوں نے کہاکہ اسلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل تیارکرنے کے بعد احتجاج شروع کرینگے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں