25 جولائی کا سوج جمعیت علماء اسلام کی کامیابی نوید لیکر طلوع ہوگا حلقہ این اے 258 اور پی بی 6 پر جمعیت کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے، جمعیت کے رہنماؤں کا خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام محلہ اسلام آباد یونٹ کاانتخابی اجلاس یونٹ امیرمولوی جلال الدین کی زیرصدارت رمضان ترین کی رہائشگاہ ریلوے کالونی میں منعقدہوا اجلاس میں تحصیل انتخابی کمیٹی کے ممبران سیدنوراللہ شاہ ہرنائیوال ،حاجی شائستہ خان ترین ، حاجی خیرگل ترین ،حاجی عبدالرحیم دومڑ ، مفتی عبدالمدبر ، ڈاکٹر میرعثمان ترین ملک عنایت اللہ ترین ، حاجی محمد سلیم ، ملا عطاء محمد سمیت یونٹ کے عہدیداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں عام انتخاب کے تیاریوں کے حوالے سے غورخوض ہوا تمام ارکان کے اپنی اپنی آراء اور تجاویز پیش کی گئی سیدنوراللہ شاہ ہرنائیوال، حاجی شائستہ خان ، مفتی عبدالمدبر ،مفتی مراد خان ، اور رمضان ترین نے خطاب کرتے کہاکہ کارکن الیکشن مہم کی بھرپور تیاریاں شروع کریں حلقہ این اے 258 اور حلقہ پی بی 6 زیات ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام کے نامزدامیدواران کا بھرپور کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ عوام جوق درجوق جماعت میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی تعداد ملک بھر میں لاکھوں میں ہے جوکہ انتہائی محب وطن اور ملک پر جان قربان کرنے والے مجاہدین ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے اصل نمائندے اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حلقہ این اے 258 اور حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی سمیت بلوچستان بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریگیاجلاس کی اختتام پررمضان ترین کی جانب سے تمام شرکاء کو عشایہ دیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں