بی اے پی نے کم عرصے میں بڑی پارٹیوں سے مقابلہ کرکے بلوچستان سے بھاری مینڈیٹ حاصل کیا ، سردار اسرار خان ترین

ہفتہ 4 اگست 2018 22:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے کم عرصے میں صوبے کا سب سے بڑی پارٹی بن کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین ، ملک مہراللہ خان ترین ، روف درانی کی قیادت میں مبارکباد دینے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین کو روایتی پگڑی پہنائی گئی نومنتخب رکن قومی اسمبلی سرداراسرار خان ترین نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کا وایلاکرنے والوں کو دراصل میں عوام نے بلیٹ کے ذریعے مستردکردیا اب وہ انتخاب میں دھاندلی کا رونا رورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں الیکشن کا عمل خوش اسلوبی سے ہوااورپورے بلوچستان میں انتخابات کا ٹرن آوٹ بہتر رہا انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 258 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کو سب سے بڑی پارٹی بنایا اور حلقہ این اے کے چار نشستوں میں سے تین پر بی،اے،پی اور انکے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیا ب کرایا ہیں نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے حلقہ این اے 258 میں آنے والے اضلاع ، لورالائی، موسیٰ خیل، دکی، زیارت ، ہرنائی کے عوام اور قبائلی معتبرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے جو اعتماد کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں