پشتونخوامیپ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

ہفتہ 4 اگست 2018 22:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرلی احتجاجی ریلی و جلسے کی صدارت پارٹی کے ضلعی معاؤن سیکرٹری لعل محمد خوستی نے کی احتجاجی جلسے و ریلی سے پشتونخوامیپ کے ضلعی معاؤن سیکرٹری لعل محمد خوستی ، ملک عبدالسلام عبدلانی ، ملک اموجوجان ترین ، حاجی عبداللہ شاہ، خالقداد وطن پال، حفیظ اللہ ترین نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 ء میں لاڈلے کے لئے ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کرائی گئی چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے پشتونخواملی عوامی پارٹی ملک میں جمہوریت کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ڈٹ کرمقابلہ کرینگے اور ملک کے تمام جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن میں ہونے والے دھاندلی کو بے نقاب کرینگے اور پیراشوٹ سے اترنے والے کو ایسے آرم سے حکومت نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کا ایک واضع اور بڑا ثبوت یہ ہے کہ بلوچستان کے صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے افغانستان مزارشریف سے تعق رکھنے والے کو کامیاب کرکے رکن اسمبلی بنایا گیا یہ دھاندلی اور اندھیر نگری چھوپٹ راج نہیں تو کیا انہوں نے کہاکہ لاڈلے کو اقتدار میں لانے والی قوتیں بھرپور مینڈیٹ دلانے میں ناکام ہو چکی ہیں تاریخی دھاندلی نے ملک میں انتشار پیدا کر دیا تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں نے جھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ہوئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے جسے مستردکرتے ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کی ایک دوسری اور واضع ثبوت یہ ہے کہ ضلع ہرنائی کے سرکاری ملازمین کے سرکاری ووٹوں کو لفافوں سے نکال کرکے صرف خالی لفافے ملازمین کو بجوائے اور وہ بھی الیکشن سے 8 دن کے بعد ملازمین کو ملے جب چیک کیا گیا تو اس میں ووٹ نہیں تھا صرف وہ ملازم نے جودرخواست آر او کو دی تھی وہ موجود تھا جبکہ ووٹ کی بلیٹ غائب تھا احتجاجی جلسے اور ریلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں