ہرنائی،شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق، 4زخمی

جمعرات 9 اگست 2018 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق 4زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار 2Dکار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد مصطفی اور عارف شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں مجتبیٰ ، بشیر ،محمد شاہ اور حکیم زخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے کو سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں