ضلع ہرنائی میں بھی یوم آزادی جوش خروش سے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ نے مونسپل کمیٹی ہرنائی ایف سی 77 ونگ کمانڈنٹ کرنل حسین احمد نے ایف سی قلعہ ڈائریکٹراسکولز رفیق ترین نے گرلز سکول میں پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 18:41

ہرنائی ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی 71 ویں یوم آزادی جوش خروش سے منایا گیا شہر کو قومی جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیامونسپل کمیٹی کی بلڈنگ کو خوصی طور پر سجایا گیا اور سرکاری عمارتوں میں چراغاں کیا گیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا مونسپل کمیٹی ہرنائی میں حبیب الراحمن جاموٹ نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا مونسپل کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب منعقدہ ہوئی تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین شہاہ جہان پھٹان ، چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالرزاق ترین، وائس چیئرمین رحمت شاہ ، ایس پی ہرنائی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فیض اللہ ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین، مونسپل کمیٹی کے چیف ملک محمد عظیم دہپال ، سمیت بلدیاتی نمائندوں ، قبائلی معتبرین اور ضلعی محکموں کے آفیسران نے کثیرتعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری پاکستانی قوم71 ویں جشن آزادی منا رہی ہے ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں یہ آزادی ہمیں بڑی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہمارے بزرگوں اور اکا برین نے اپنی جانیں قربان کر کے قیام پاکستان کے عمل کو یقینی بنایا ہے زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو شایان شان طریقے اور ملی جوش اور جذبے سے منا تی ہیں کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے آج کا دن ہمیں تجدید عہد کا پیغام دیتاہے ہمیں امیر غریب کے فرق کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگاپاکستان قیامت تک قائم رہنے کیلئے بناہے پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پولیس ، لیویز نے ملک کے دفاع کو یقینی بنانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہے اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اس موقع پر مختلف پرائیویٹ اورگورنمنٹ سکولوں کے طلباء نے قومی ترانہ، ملی نغمے ٹیبلو پیش کیا اور مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے درمیان تقرری مقابلے ہوئے اسکے علاوہ ایف سی قلعہ ہرنائی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدہ ہوئی کرنل حسین احمد نے پرچم کشائی کی اور ایف سی کے جوانوں نے سلامی پیش کی ایف سی پبلک سکول کی جانب سے جشن آزدای ریلی نکالی گئی جس میں ہندو برادری ، بلوچ پشتون قبائلی معتبرین سکول کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ریلی کی قیادت کرنل حسین احمد نے کی اسکے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنائی، بوائز ہائی سکول میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی جشن آزادی جوش خروش سے منایا گیا 7 بجکر 55 منٹ پر قومی ترانہ پیش کرکے ڈپٹی کمشنرحبیب الراحمن جاموٹ نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاق چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی پرچم کشائی کی تقریب کے دوران پولیس نے سکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے میونسپل کمیٹی کو جانے والے تمام راستوں پرپو لیس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا تھا پرچم کی کشائی کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی حبیب الراحمن جاموٹ، چیئرمین مونسپل کمیٹی عبدالرزاق ترین، ایس پی علی نواز بلوچ ، چیف مونسپل آفیسر محمد عظیم دہپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کاتاریخی دن ہمیں ان مقاصد کی یاد لاتا ہے جن کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربا نیاں دیں اورہزاروں لوگوں نے پاکستان کے قیام کویقینی بنایا انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح نے پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانے کا خواب دیکھاتھا جہاں پر قانون کی عمل داری ، انصاف کابول بالااورسب کو مساویانہ حقوق اورآگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں انہوں نے کہا قائداعظم محمدعلی جناح کے تصور پاکستان کے مطابق ایک ایسی ریاست کی تشکیل کرنا مقصودتھا جہاں پرتمام لوگ رنگ ،نسل اورعلاقائی تعصبات سے بالاترہوکر اخوت اوربھائی چارے کے جذبے کے ساتھ مل کرجئے دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں یوم آزادی اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق ترین نے پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین نے بھی شرکت کی اسکے علاوہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں جشن آزدای کی تقریب منعقد ہوئی ڈائریکٹر اسکولز رفیق ترین ، ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ ، ڈی ای او محمد عارف ترین ہیڈماسٹر مومن خان ترین نے تقریب سے خطاب کیا اور تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں