پی پی ایچ آئی کو محکمہ صحت میں ضم کرکے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،

ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے اپیل

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

ہرنائی۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) حکومت بلوچستان پی پی ایچ آئی کو محکمہ صحت میں ضم کرکے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرے‘ پی پی ایچ آئی کے ملازمین گزشتہ 12 سالوں سے بلوچستان کے تمام دور دراز دشوار علاقوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان، وزیر صحت میر نصیب اللہ میری ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری صحت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ حکومت بلوچستان پی پی ایچ آئی بلوچستان کو محکمہ صحت میں ضم کرکے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔

ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں حکومت سندھ اور محکمہ صحت سندھ نے پی پی ایچ آئی سندھ کو محکمہ صحت سندھ میں ضم کرکے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ انتہائی احسن اقدام ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان حکومت سندھ کی طرح بلوچستان میں پی پی ایچ آئی کو محکمہ صحت میں ضم کرکے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرے‘ عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کے خیبر پختونخوا کے سابق دور حکومت نے پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ملازمین گزشتہ12 سالوں سے صوبے کے دوردراز دشوار گزار علاقوں میں موجود بی ایچ یوز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اب تو اکثر کنٹریکٹ ملازمین اورایج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے عوام کو روزگار کی فراہمی اور پی پی ایچ آئی ملازمین کو فوری طورپر مستقل کرنے کااعلان کرکے پی پی ایچ آئی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں