ہرنائی لیویز فورس کی دکی میں کامیاب کارروائی ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار،چوری شدہ دو موٹرسائیکلز برآمد

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دومڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی لیویز اور پولیس کو مطلوب تمام اشتہاری ملزمان کے لسٹیں تیارکرکے گرفتارکرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ملزم جہاں بھی ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائے گے بلکہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرینگے قانون بالاتر کوئی نہیں ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا گزشتہ روز میرے چالج سنبھالنے سے قبل تکہ کراس سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کئے گئے تاہم چور فرار ہوگئے لیکن موٹرسائیکلیں چھیننے والوں کو جلد گرفتارکرلے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کہاکہ چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کے تمام اشتہاری ملزمان کی تفصیلات طلب کرکے اشتہاری ملزمان کے لسٹیں تیارکرکے انہیں گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع ملنے پر ہرنائی لیویز فورس نے دکی میں کارروائی کرکے لیویز کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم جوکہ کئی عرصے مفرور تھا گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ملزم تاج محمد ولد کٹھاخان کافی عرصے مطلوب تھا مجھے خفیہ اطلاع ملنے پر تحصیلدار ہرنائی کی سربراہی میں لیویز فورس کی ٹیم تشکیل دے کر دکی روانہ کردیا گیا جہاں ہرنائی لیویز کاررواتی ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں امن وامان قائم ہے تاہم چند مٹھی بھر عناصر امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے بلکہ ان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ چند دنوں پہلے اسپین تنگی کے علاقے میں دو موٹرسائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھیننے گئے تھے لیویز فورس نے ملزمان کی تعاقب کی تاہم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکلیں چھوڑ کرکے فرار ہوگئے تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موٹرسائیکلیں برآمدگی میں ایف سی فورس نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کیا گیا انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکلیں چھیننے والے فرار تو ہوگئے ہے لیکن انہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا جہاں بھی ہونگے انہیں ڈونڈ نکالکر کرکے گرفتارکرلے گے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کہاکہ امن وامان کا قیام کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کاتحفظ اولین ترجیحی ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں