حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سمیت صوبہ بھر کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، حاجی نورمحمد دومڑ

پیر 24 ستمبر 2018 17:28

ہرنائی۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء وصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نورمحمد دومڑ نے کہاکہ عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی پر جس اعتماد کااظہارکرکے بھاری مینڈیٹ دیاہے ان کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سمیت صوبہ بھر کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ہمارا حلقہ انتخاب 2 اضلاع پر مشتمل اور صوبہ میں سب سے بڑا صوبائی حلقہ ہے تاہم عوام کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے انہیں پورا کرینگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں دورہ ہرنائی کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین، ملک مہراللہ خان ترین، عبدالروف درانی سے پارٹی امور کے حوالے سے ڈی سی ہائوس ہرنائی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی پر صوبہ کے عوام نے بھرپوراعتماد کرکے پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے پارٹی صوبہ بھر کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے ، امن وامان کے قیام، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تمام سرکاری اداروں کو فعال بناکر عوام کی خدمت پر مامور کرنا پارٹی کااولین ترجیح ہے جس کیلئے پارٹی سربراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، پارٹی کارکنوں نے انتخابی مہم کے دوران دن رات محنت کی ہے، پارٹی میں قربانی دینے والے کارکنوں کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں ان کا مقام ضرور ملے گا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ نے پارٹی رہنمائوں، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کے ہمراہ پارٹی رہنماء حاجی محمد رفیق شاہ کے بھائی سید عبدالراحمن شاہ کے والد سید حنان شاہ، حاجی فیض محمد ترین عرف عید و کے انتقال پر انکے گھروں پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں