عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ تھیں، منی بجٹ پیش ہونے سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے، میر عزیز مری

پیر 24 ستمبر 2018 19:10

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع ہرنائی کے سینئر رہنما و قبائلی رہنما میر عزیز مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

موجودہ وفاقی حکومت حکمرانوں سے عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ تھی مگر گزشتہ دنوں وفاق میں منی بجٹ پیش ہونے سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں پہلے سے بیروزگاری نے عوام کو نان شبینہ کے محتاج کیا ہے کم و بیش جو سرکاری ملازمین ہیں ہیں وہ بھی مجبوری سے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں موجودہ حالات میں کوئی سرکاری ملازم اگر ماہانہ 30 ہزار روپے لیتا ہے تو اس میں بھی 18 ہزار ٹیکس کی صورت میں ادا کر رہا ہے عوام اس حالت میں نہیں کہ وہ مذید ٹیکسوں کا بوجھ اٹھا سکیں انہوں نے کہا وزیر اعظم صاحب ہمارے ملک کا موازنہ دیگر ممالک سے کیا کرتے ہیں اکثر مثالیں دیتے رہتے ہیں مگر ہماری عوام گزشتہ 70 برس سے زخمی عوام ہے راشی حکمرانوں و افسر شاہی مصلحت ہوتے گئے اور عوام لٹتے گے عوام پر مزید ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا تو وہ دن دور نظر نہیں آتا جب عوام سٹرکوں پر آجائیں حکومت تھکی ہوئی عوام زخمی عوام کو کے حالات دیکھ اور سوچ سمجھ کر پالیسیاں بنائیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں