ہرنائی میں گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 23:28

ہرنائی۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق پیرکو ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زردآلو کے علاقے میں تیز رفتارگاڑی نے ضعیف العمر شخص محمد نعیم ولد رحیم قوم سارنگزئی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز نے لاش مقامی ہسپتا ل منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں