رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین کی بلوچستان سپورٹ پروگرام کے قائم مقام سربراہ نعمت اللہ سے ملاقات

ہرنائی کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر تعیناتیاں کرنے کا مطالبہ

منگل 6 نومبر 2018 20:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ضلع ہرنائی سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں خالی اسامیوں پر تعیناتیاں میرٹ پر ہونگی کسی بھی اضلاع میں میرٹ کے بر خلاف تعیناتیوں کی اجازت نہیں ہوگی ضلع ہرنائی میں بی ، آر، ایس، پی کے مشتہر کردہ خالی اسامیوں پر ضلع ہرنائی سے سینکڑوں اعلیٰ تعلیم بیروزگارنوجوانوں نے کاغذات جمع کئے ہے لہٰذا میرٹ پر ہی مشتہرکردہ اسامیوں پر تعیناتیوں کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی، آر، ایس، پی کے صوبائی سربراہ نعمت اللہ سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک روح اللہ ترین بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے بیروزگارنوجوانوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ضلع ہرنائی کے اسامیوں پر میرٹ کے بجائے سلیکشن کیاگیا ہے جوکہ ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے لیلیٰ ترین نے کہاکہ اگر بی، آر، ایس، پی کے خالی اسامیوں پر میرٹ کے برخلاف تعیناتیاں کی کوشش کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کا اولین ترجیحی صوبے کے تمام محکموں اور اداروں میں میرٹ کی بحالی ہے لہٰذا کسی بندربانٹ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی بی ،آر، ایس ، پی کے سربراہ نعمت اللہ نے رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین کو یقین دلایا کہ ضلع ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کیلئے رورل سپورٹ پروگرام نے جواسامیاں مشتہر کی گئی ان پر میرٹ پر تعیناتیاں ہونگے سلیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا جو میرٹ پر پورا اترے گا تو انہیں تعینات کیا جائے جس کیلئے بقاعدہ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو ٹیسٹ اور انٹرویوز لینے کے بعد میرٹ پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کرینگے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے بی ، آر، ایس، پی کے صوبائی سربراہ کو ضلع ہرنائی میں نئے پروجیکٹ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں