ہرنائی: لیویز فورس کو مختلف مقدمات میں مطلوب چار سال سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کو خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز دفعہ دار سید کامل شاہ نے لیویز فورس کے ہمراہ اسپین تنگی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیویز فورس کو مختلف مقدمات میں مطلوب چار سال سے مفرور اشتہاری ملزم امان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دوہفتے سے لیویز اور پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈون شروع کیا گیا اور ابتک پولیس اور لیویز نے ایک درجن سے زائد اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس اور لیویز نے ملکر کریک ڈون شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں