بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں کا اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین

پیر 17 دسمبر 2018 15:54

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین ، چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین ، ملک مہراللہ خان ترین ، ملک روح اللہ خان ترین ، عبدالروف درانی نے کہاکہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے انسانیت اور مذہب کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور کے ان معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، معصو م جانوں کی شہادت کے اس دلخراش واقعہ نے جہاں پوری قوم کوکرب و غم میں مبتلا کیا وہاں قوم میں دہشت گردی کے خلاف یکجہتی اور وحدت کو جنم دیا اللہ تعالیٰ کی مدد اور پوری قوم کی حمایت سے ہماری بہادر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے آپریشن ضرب ِعضب اور ردالفسادکے ذریعے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن معرکہ سر انجام دیا جس کے بعد ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرینگے سفاک دہشت گردوں نے معصوم طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنایا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں