قیام امن کیلئے لیویز کے اقدامات قابل تعریف ہیں ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

پیر 17 دسمبر 2018 15:54

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی لیویز کے امن وامان کے قیام کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔دو تین ہفتوں میں لیویز نے کئی سالوں سے مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لیویز کی جانب سے چار سال سے مفرور ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ موٹر سائیکل چند گھنٹے میں برآمد کرنے کے حوالے سے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں شاہرگ شنہ شیلہ سے موٹرسائیکل چھیننے کی اطلاع ملتے ہی تمام لیویز چوکیوں کوالرٹ کردیا گیا چور نے لیویز فورس کی سخت ناکہ بندی کے باعث موٹر سائیکل کو روڈ کے کنارے پر پھینک کرکے خود فرار ہوگیا ۔ لیویز نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جلد اچھے کارکردگی دیکھانے والے لیویز اہلکاروںکی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کاانعقاد کرکے انہیں تہنتی سرٹیفکٹ اور انعام دینگے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ گزشتہ روز ہرنائی پولیس و لیویز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی علی نواز بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ لیویز اور پولیس کے دیگرآفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ہرنائی پولیس اور لیویز کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ، ضلع ہرنائی سے منشیات کا مکمل خاتمے اور ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں