ہرنائی: شہر میں چوروں کا راج: چور دکان میں نقاب لگاکر ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ، قیمتی موبائل فونزسمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار

ہرنائی کے مختلف سیاسی جماعتوں تاجروں اور عوام نے احتجاجاًً ہرنائی شہر میں شٹرڈئون ہڑتال کرکے شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹائرجلاکر احتجاجیریلی نکالی اور مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:19

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) ہرنائی شہر میں گزشتہ شب چور دکان میں نقاب لگاکر دکان سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ، قیمتی موبائل فونزسمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جس کے خلاف ہرنائی کے مختلف سیاسی جماعتوں تاجروں اور عوام نے احتجاجاًً ہرنائی شہر میں شٹرڈئون ہڑتال کرکے شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹائرجلاکر احتجاجیریلی نکالی اور مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی ریلی کی شرکاء نے پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرہ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ، عبدالحق میانی ، محمد امین میانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک مہینے سے ہرنائی کے قومی شاہراہ روغنی کے مقام پر دن دیہاڑے دو موٹرسائیکلیں چوری ہوئی اور چور فرار ہوگئے ،اس قبل ہرنائی شہر میں ایک چاول فروش کی دکان لوٹنے کی کوشش کی اور ناکس بازار میں دو دکانوں میں نقاب لگاکر ہزاروں روپے چوری کرکے فرار ہوگئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہرنائی شہر میں ایک دکان میں نقاب لگاکر چور ایک لاکھ80 ہزار روپے دو درجن کے قریب قیمتی موبائل فونز ودیگر قیمتی چیزیں لوٹ کرکے فرار ہوگئے جبکہ محلہ اسلام آباد سے گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کو چورلیکر فرار ہوگئے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن علاقہ ہے لیکن گزشتہ ایک مہینے سے ہرنائی میں چوری کی وارداتیں شروع ہوگئی جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی شہر و گردنواح میں چوری کی وارداتوں کے حوالے سے ایس پی ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے ملاقاتیں کرکے چوری میں ملوث عناصر کو گرفتارکرنے اور شہر میں پولیس گشت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے امن وامان کے قیام سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کی یقین دہانی کی تاہم اسکے بائوجود ہرنائی و ناکس بازار میں دکانوں میں نقاب لگاکر چورلاکھوں روپے لیکر فرار ہوگئے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی شہر سمیت مختلف علاقوں میں چوروں کا گروہو سرگرم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ضلعی انتظامیہ پولیس ضلع ہرنائی میں چوری کے وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتارکرکے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ اگر یہی صورتحال رہی تو ضلع ہرنائی کے تمام ساسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیارکرکے احتجاجی شروع کرینگے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں