ہرنائی ، چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کیلئے لیویز اور پولیس ملکر کارروائی کرے گی، ایس پی علی نواز بلوچ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) ضلع ہرنائی میں چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کیلئے لیویز اور پولیس ملکر کارروائی کرے گی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ضلع ہرنائی کے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل کوئی بروئے کارلارہے ہیں امن وامان عوام کی جان ومال کی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس پی علی نواز بلوچ کے ہمراہ ڈی سی آفس میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتایا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں چاہے اے ایریا ہو یا بی ایریا ہو لیویز اور پولیس ملکر امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی انہوں نے کہاکہ جو عناصر دکانوں میں نقب زنی کے زریعے چوری کرتے ہے انکے خلاف پولیس اور لیویز ملکر انہیں جلد گرفتارکرلے گے انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا جرائم پیشہ ، اشتہاری منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈئون کرینگے اور ضلع ہرنائی میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات عوام کی جان ومال کی تحفظ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ شہر میں جو چوری ہوتی ہے چور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ناجائز فائدہ اٹھاکر چوری کرکے فرار ہوجاتے ہے انہوں نے کہاکہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایس پی پولیس نے اس سلسلے میں کیسکو اور ڈی آئی جی سبی کمشنر سبی کو تحریری طورپر اسٹریٹ کرائم بڑھنے کا خدشہ کااظہار کیا گیا بلکہ انہیں تحریری طورپر بھی لکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے بائوجود ہم نے چوروں کو گرفتاری کرنے کیلئے حکمت طے کرلی گئی ہے جلد ہی ان چوروں اور انکے گروہوں کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہونگے انہو ں نے کہاکہ ہم آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے بلکہ دن رات لیویز پولیس کو چوکس کرکے خود بھی گشت کررہے ہیں عوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے پولیس لیویز ملکر اقدامات کررہی ہیں

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں