طالب لیز تا گچینہ سڑک مکمل کرنے پر نورمحمد دمڑ کا شکریہ ادا کرتے ہیں , نادرخان دمڑ

جمعرات 17 جنوری 2019 20:00

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) گچینہ کے سماجی کارکن نادرخان دمڑ نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کی جانب سے طالب لیز تا گچینہ سڑک کو فوری طورپر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گچینہ تا طالب لیز کی سڑک انتہائی خستہ حال تھی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر سڑک کی بہتری کیلئے فوری طورپر متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے جلدسے جلد سڑک کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی متعلقہ محکمہ نے سڑک کو مکمل کرکے گچینہ کے عوام کے درینہ مسئلہ حل کردیاگیا ہے جوکہ گچینہ کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ حقیقی طورپر عوام کی حق نمائندگی کاحق اداکررہے ہیں جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں