موضع گچینہ اتحاد ،موضع تروو کے قبائل و زمینداروںکا احتجاجی مارچ

جمعرات 17 جنوری 2019 20:00

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) موضع گچینہ اتحاد ،موضع تروو کے قبائل و زمینداروں اور عوام کی جانب سے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک نظر محمد ترین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جومختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ریونیو ایکٹ 116 آرڈر دسمبر2014 ء جدید پیمائش نوٹیفکشن و آخری تصدیق مورخہ27, ،28 اکتوبر 2016 کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرتے بلکہ مستردکردتے ہے موضع خوزڑی صرف74 ایکڑ تھا اب سٹلمنٹ سرکل ون عملے کی ملی بھگت سے 7000 ہزار ایکڑ بناکر موضع خوزڑی ، موضع سور غر، موضع ترو کے موضع جات کے زمینیں بھی موضع خوزڑی میں شامل کیاگیا ہے جس کے خلاف اس قبل بھی احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک ریونیو ایکٹ 116 آرڈر دسمبر2014 ء جدید پیمائش نوٹیفکشن و آخری تصدیق مورخہ27, ،28 اکتوبر 2016 کو منسوخ نہ کیا گیا ہو انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیصلہ کے خلاف (آج ) بروز جمعہ مورخہ18 جنوری کو ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو بلاک کرینگے جوکہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ان خیالات کااظہار موضع گچینہ کے قبائلی رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک نظر محمد ترین ،ملک آصف ،فیروز خان ،صدام ترین نے احتجاجی ریلی مظاہرہ و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹلمنٹ آرڈر جدید پیمائش 116 محررہ دسمبر 2014 آخری تصدیق 27،28 اکتوبر2016 ء کو مسترد کرتے ہوئے پوری منسوخی کا مطالبہ کرتے ہے انہوں نے کہا کے سابق دور حکومت میں حلقے سے منتخب رکن اسمبلی صوبائی وزیرعبدالرحیم زیارتوال انکے بھائی جوکہ ریونیو بورڈ کے سیکرٹری نصراللہ ترین ہے نے ہرنائی لینڈ مافیا کے سرغنہ محمدان کے ساتھ ملکر سرکاری اثر رسوخ استعمال کرکے ریونیو ایکٹ 116 جدید پیمائش موضع خوزڑی کے نام پر سٹلمنٹ عملہ سرکل ون کے ساتھ ملکر موضع خوزڑی کی آڑ میں موضع خوزڑی کے 74 ایکڑ کو 7000 ہزار تک پہنچا دیا جس میں موضع گچینہ موضع تروو موضع میونسپل موضع سور غر کی اربوں کی اراضی کی غیر قانونی طریقے سے لینڈ مافیا کے نام پر الاٹ کیا جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں غیر قانونی اور بوگس سٹلمنٹ کی وجہ سے علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے علاقے میں قتل وغارت خونی تصادم ہو سکتی اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری ہرنائی کے لینڈ مافیا کے سرغنہ محمدان سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال انکے بھائی ریونیو بورڈ کے سیکرٹری نصراللہ ترین سٹلمنٹ سرکل ون کامکمل عملہ اور قلات ریجن پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ ہماری احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک دسمبر 2014 سٹلمنٹ جدید پیمائش 116 و آخری تصدیق 28,27 اکتوبر 2016ء کی منسوخی تک جاری رہے گا انہوں نے ریونیو بورڈ کے حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا کر مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے یہ تمام تر معاملات 10 روپے کے نان رجسٹر اسٹام اور بوگس نمبرداران کے ذریعے کیا گیا جس پر شرعی قبائلی عدالتی کمشنرز ڈپٹی کمشنرز ریونیو بورڈ کے فیصلہ جات و نقشہ جات آن دی ریکارڈ موجود ہیں 2 سال قبل ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر عصمت قریش کا مراسلہ جو 2016 میں انہوں نے سٹلمنٹ آفیسر قلات ریجن کو تحریری مراسلہ بھیجا جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کے یہ تمام تر کاروائی بوگس ہے فوری طور پر منسوخی کی سفارش کی گئی مگر 2 سال گزرنے کے باوجود آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اور بوگس طریقے سے کیا جانے والا سٹلمنٹ الاٹمنٹ منسوخ کیا جائے کیونکہ ہم اپنے زمینوں پر کسی کو جعلی اور بوگھس طریقے سے قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے ضلع ہرنائی کے دیگر قبائل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ اس سے علاقے میں بدآمنی بڑے گا اور قبائل کے درمیان خونی تصادم کا خدشہ ہے ۔

۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں