لیویز نے مختلف کارروائیوں میں قتل سمیت دیگر 6 ملزمان کو گرفتارکر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) ہرنائی اور گنداواہ کے علاقے سے لیویز کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں قتل سمیت دیگر 6 ملزمان کو گرفتارکر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ لیویز کے عملے نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اسی طرح ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی ہدایت پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور جان کو گرفتار کر لیا ایک اور کارروائی میں لیویز نے محمد طاہر ، روزی خان ، عباس اور صورت خان کے قبضے سے ایک کلاشن کوف 30 رائونڈ بر آمد کر کے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی مزید کارروائی لیویز عملہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں