پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،عظیم جان دمڑ

ضلعی انتظامیہ ضلع میں تعلیم و صحت کے اداروں کی فعالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

پیر 18 مارچ 2019 17:54

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ محکمہ تعلیم و صحت کو فعال بنانے اور عوام کو سہولیات انکی دہلز پر پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی ایچ یو غڑمی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غڑمی ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غڑمی کا دورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف سکولوں اور مراکز صحت کااچانک دورے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکولوں اور مراکز صحت کا اچانک دوروں کا مقصد ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور اساتذہ کی حاضری اور اداروں کی کاکردگی کو چیک کرنا ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس کی غیرحاضری ، غفلت لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بلکہ غیرحاضری و غفلت برتنے والے اساتذہ ، ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرینگے اور اس سلسلے میں اساتذہ ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس رعایت کی توقع نہ رکھے ن ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ بوائز ہائی سکول ، گرلز مڈل سکول غڑمی کا دورہ کرنے کے دوران اساتذہ کی حاضری چیک کی اساتذہ سے انکے مسائل معلوم کئے اور مختلف کلاسز میں جاکر طلباء وطالبات سے سبق بھی سنایا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے بی ایچ یو غڑمی کا بھی تفصیلی دورہ کیا سٹاف کی حاضری چیک کی او، پی، ڈی، رجسٹر ، میڈسین سٹور ، ای ،پی، آئی ، الٹراسائونڈ کا ریکارڈ بھی چیک ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ بی ایچ یو غڑمی کے حوالے سے کہاکہ بی ایچ یو غڑمی ضلع ہرنائی میں ایک ماڈل بی ایچ یو جہاں پر ایک تو سٹاف اپنی فرائض پابندی سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بی ایچ یو غڑمی میں الٹراسائونڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ لیبر روم بھی موجود اور فعال ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یو غڑمی واحد بی ایچ یو ہے جہاں پر الٹراسائونڈ کی سہولت موجود ہے اور خواتین مریض الٹراسائونڈ سے استفادہ بھی حاصل کررہے ہیں اور بی ایچ یو غڑمی کے علاوہ یہ سہولت نہ تو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ہے نہ ہی کسی اور مرکز صحت میں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یو غڑمی کو مزید جدید طبی آلات سے آراستہ کرنے اور کوشش کرینگے اور محکمہ صحت کو اس سلسلے میں لکھا جائے گا کہ بی ایچ یو غڑمی جوکہ ایک بہت بڑے آبادی ہے اسے رورل ہیلتھ سنٹرز کادرجہ دیا جائے تاکہ عوام کو مزید علاج معالجہ کی جدید سہولتیں انکی دہلز پر میسر ہو انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت پی پی ایچ آئی کے ساتھ ملکر ضلع میں تمام مرکز صحت کی فعالیت اور انہیں وسائل فراہمی کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے پی پی ایچ آئی کے زیرنگرانی چلنے والے بی ایچ یوز کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں محکمہ تعلیم اور صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں