,ہرنائی ،پاکستان ریلوے کی جانب سے ضلع ہرنائی میں پاکستان ریلوے کے زمین پر موجود، دکانوں اور جھونپڑی نما دکانوں کو گرا دیا گیا

اس موقع پر پاکستان ریلوے ہرنائی سیکشن کے ملازمین ، ہرنائی پولیس ، لیویز، اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری نے ریلوے زمین پر بنائے گئے دکانوں اور جھونپڑیوں کو مسمسار کرنے میں حصہ لیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:44

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے ضلع ہرنائی میں پاکستان ریلوے کے زمین پر موجود، دکانوں اور جھونپڑی نما دکانوں کو گرا دیا گیا اس موقع پر پاکستان ریلوے ہرنائی سیکشن کے ملازمین ، ہرنائی پولیس ، لیویز، اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری نے ریلوے زمین پر بنائے گئے دکانوں اور جھونپڑیوں کو مسمسار کرنے میں حصہ لیا جبکہ اسسٹنٹ انجینئر ریلوے سبی اختر علی،اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کلیم اللہ رودی نے آپریشن کی نگرانی کی پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے زمین پر بنائے گئے دکانوں ، جھونپڑیوں کوگرانے کے خلاف ہرنائی شہر میں گزشتہ دو روز سے آپریشن جاری ہے پاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر اختر علی نے کہاکہ ہم نے یہ کارروائی سپریم کورٹ اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ریلوے زمین پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ریلوے زمین پر غیرقانونی تجاوزات کرنے والوں کو ایک ہفتہ قبل بقاعدہ تحریری نوٹس دیا گیا اور انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر ریلوے زمین خالی کرنے کا کہا گیا تھا انہوں نے کہاکہ ریلوے کی جانب سے دئے گئے نوٹس کا ٹائم پورا ہونے کے بعد ریلوے زمین کو خالی کیلئے آپریشن شروع کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے ان دکانوں اور جھونپڑیوں کو مسمسار کررہے ہیں جو غیرقانونی طورپر قبضہ کیا گیا تھا اور جن دکانداروں کو پاکستان ریلوے نے دکاونین لیز پر دی گئی ہے انکے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی صرف ہرنائی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں جہاں جہاں ریلوے زمین کو غیرقانونی طورپر قبضہ کیا گیا ہے انکے خلاف کارروائی ہورہی ہیں انہوں کہاکہ اس سلسلے میں ریلوے کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئے گے انہوں نے کہاکہ آپریشن ضلعی انتظامیہ ، ہرنائی پولیس اور ریلوے ہرنائی کے ملازمین حصہ لے رہے ہیں اور یہ آپریشن ریلوے کے زمین قائم غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ ختم کرنے تک جاری رہے گا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں