ہرنائی ،شاہرگ میں بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف کیسکو کا گرینڈ آپریشن

درجنوں سرکاری، کمرشل ، گھریلوں کنکشن منقطع کردیئے گئے سیاسی جماعتیں احتجاج کے بجائے کیسکو تعاون کریں ایس ڈی او کیسکو عطاء اللہ بنگلزئی

اتوار 14 اپریل 2019 20:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) ایس ڈی او کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی عطاء اللہ بنگلزئی نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے دونوں تحصیلوں شاہرگ و ہرنائی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن گزشتہ ایک مہینے سے زائد جاری ہے جس کے نتیجے میں ، سینکڑوں گھریلوں ، کمرشل ، اور سرکاری اداروں کے بجلی کنکشن منقطع کرکے بعض نادہندگان اور بجلی چوری کرنے والوں کے میٹرز اتار کر کنکشن منقطع کردیے گئے ضلع ہرنائی میں بجلی کے لائن لاسز اور صارفین کی جانب سے اپنے ذمہ کیسکو کے واجبات جمع نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے مختلف سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلئے احتجاج کے بجائے سیاسی جماعتیں ، انجمن تاجران ، زمینداران سمیت سول سوسائٹی عوام کیسکو سے تعاون کرکے جو لوگ بجلی چوری میں ملوث ہے یا بل جمع نہیں کرتے انہیں بل جمع کرنے اور بجلی چوری سے روکنے کیلئے کیسکو سے تعاون کریں جب بجلی چوری ختم ہوگی اور صارفین بل جمع کرینگے تو لوڈشیڈنگ خودبخود ختم زیرہ ہوجائے گا انہوں کہاکہ ضلع ہرنائی کے دونوں تحصیلوں شاہرگ و ہرنائی میں بجلی کا بہت بڑا لائن لاسز آرہا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شیڈول ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے نہ ہم لوڈ شیڈنگ کو زیادہ کرسکتے ہے نہ ہی کم کرسکتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کیسکو آفس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس ڈی او عطاء اللہ بنگلزئی نے کہاکہ بجلی نادہندگان اور چوروں کے خلاف کیسکوکی کاروائی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو بلوچستان سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل لورلائی ،ایکسیئن لورالائی کی خصوصی ہدایت پر ہرنائی شہر دیہی علاقوں ، شاہرگ شہر اور شاہرگ کے دیہی علاقوں کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں میٹر اتار لیے گئے اور درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے اور ہزاروں میٹرتار قبضے میں لیکر نذرآتش کردیا گیا انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی کے دونوں تحصیلوں شاہرگ و ہرنائی میں بلا امتیاز گرینڈ آپریشن جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ کیسکو نادہندگان صارفین فوری طور پر اپنے ذمے بقایا جات جمع کرائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ شہر ، و دیہی علاقوںکے اندر کنڈا کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کیسکو کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے ارد گرد بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں