ہرنائی،سردار اسرار ترین، لیلیٰ ترین و دیگر کی مسافروں کو بے دردی سے شہید کرنے کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 23:58

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین، رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین، پارٹی کے رہنمائوں چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ترین، ملک مہراللہ خان ترین ، ملک روح اللہ خان ترین ، عبدالروف درانی نے اپنے مشترکہ بیان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو روک کرکے بس میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 14 نہتے بے گناہ مسافروں کو بے دردی سے شہید کرنے والے پر دہشت گردی کی واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کے کارروائی میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مکران کوسٹل ہائی وے کا واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس سے پورا ملک غمزادہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقع میں بے گناہ اور نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت اور ہمارے سیکورٹی ادارے جلد ان دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان پے درپے واقعات کے پیچھے بھارت ہے جواپنے ایجنٹوں کے زریعے بلوچستان بلکہ میں دہشت گردی کے واقعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے بھرپور مقابلہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو انکی کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے شہدا کے ورثاء سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں