غریب اور لاچار مریضوں کا علاج ہما ری اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

دوردراز علاقوں میں طب کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں پی پی ایچ آئی کا کردار قابل تعریف ہے، ڈاکٹر عبدالرشیدناصر

ہفتہ 22 جون 2019 14:53

غریب اور لاچار مریضوں کا علاج ہما ری اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ غریب اور لاچار مریضوں کا علاج ہما ری اولین ترجیح ہے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی ملکر ضلع میں دوردرازعلاقوں میں عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرینگے پی،پی،ایچ،آئی کی ضلع میں کارکردگی قابل تعریف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی کے ماہانہ کاردگی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بی ایچ یوز کے انچارج ، ڈی ایس یو سٹاف نے شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی عصمت اللہ ترین نے اجلاس میں رپورٹ اوآئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو آگاہ کیا اور اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ پی پی ایچ آئی کے ضلع میں جتنے مراکز صحت ہے وہ سب فعال اور تمام تر طبی سہولتیں موجود ہے جبکہ سٹاف کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین نے کہاکہ بہت جلد دور درازعلاقوں بی، ایچ یو زردآلو، بی ،ایچ، یو ، بیلی ، بی ایچ یو غڑمی میں لیبرروم کو مززید فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ دوردراز علاقوں کے خواتین مریضوں کو اپنے نذدیکی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولت میسر ہو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت، پی، پی، ایچ، آئی ملکر ضلع ہرنائی کے عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ، رورل ہیلتھ سنٹر، ایم، سی ، ایچ سنٹر سمیت تمام مراکز صحت کی فعالی اولین ترجیحی ہے جس کیلئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں ڈاکٹر عبدالرشید ناصر اجلاس سے خطاب کے دوران بی ،ایچ، یوز انچارج پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھے اپنے وقت پر ڈیوٹی پر جانا اور وقت پر چھٹی کرنا تاکہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو ضلعی ہیڈکوارٹرآنے کے بجائے انہیں انکے دہلز پر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہو انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے واضع ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع کے تمام مراکز صحت کی روزانہ کی بنیاد پر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دورے کئے جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی خود بھی روزانہ مختلف مرکز صحت کا دورے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے بلکہ غیرحاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں