ہرنائی : پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی66 ویں سالگرہ کے حوالے تقریب کاانعقاکیاگیا

ضلعی صدر یاسین ودیگر کاخطاب کیک کاٹا گیا

ہفتہ 22 جون 2019 14:56

ہرنائی : پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی66 ویں سالگرہ کے حوالے تقریب کاانعقاکیاگیا
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی66 ویں سالگرہ کے حوالے تقریب کاانعقاکیاگیا تقریب میں پیپلز پارٹی و دیگر ونگز کے عہدیداروں کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور کیک کاٹا گیا تقریب سے پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شین گل خان ترین، صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قدیر ملازئی ، پیپلز لیبر بیرو کے صدر محمد ولی خدرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو برصغیر میں اپنی جمہوری جدوجہد اور آمریت کیخلاف آواز بلند کرنے اور جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں شناخت کی حامل سمجھی جاتی تھیں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک عالمی لیڈر تھیں انہیں ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھٹو خاندان کو سازش کے تحت ایک کے بعد ایک کو راستے سے ہٹایا گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عسکریت پسندی کیخلاف جنگ جاری رکھے گی جمہوریت کو مستحکم کرے گی اور ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کرے گی انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کسی آمر کے سامنے نہیں جھکی ہے پارٹی قائدین اور جیالوں نے جانوں کے نظرانے پیش کئے اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی کے شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت قائدین و جیالوں کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے جان کے نذرانے دیئے اورآمریت کے سامنے کلمہ حق کہاانہو ں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کی جب بھی سیاسی تاریخ لکھی جائے گی بھٹو خاندان کا نام سنہری حروف میں آئے گا بینظیر بھٹو کوپاکستان کے ساتھ دنیا کی پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل تھا آج عظیم قائد ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی دکھائی ہوئی راہ اور جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانیا ں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جس پر ہم جتنا فخر کریں کم ہے تقریب کے آخر میں ضلعی صدر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں