ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ، پچاس سال کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس کاانعقاد موجودہ حکومت کی کامیابی خارجہ پالیسی ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کوئٹہ کے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کامیاب یوم سیاہ منانے پر شکرگزار ہوں ، صوبائی وزیر

جمعرات 15 اگست 2019 22:13

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست کو کوئٹہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جلسے میں حلقہ پی بی 6 زیارت، ہرنائی ،سنجاوی، شاہرگ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی شکل میں ہزاروں افراد کی شرکت کرنے پر اپنے حلقے کے عوام کا تہیہ دل سے شکرگزار ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 6 کے عوام محب وطن پاکستانی ہے جو اپنے ملک وقوم اور قومی اداروں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں پچاس سال کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس کاانعقاد موجودہ حکومت کی کامیابی خارجہ پالیسی ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف پورے پاکستان میں یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا پورے ملک احتجاجی ریلیاں ، جلسوں کاانعقاد کرکے بھارتی ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق ہے جنہوں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے 50 سال کے بعد سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم اور وزارت خارجہ کے سر ہے ، ایک سال کے عرصہ میں پاکستان کے موقف کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے اور پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل چکا ہے آج روس جیسے ممالک بھی پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ایماندار قیادت کے خلوص کی بدولت ممکن ہوا ہے ، افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے پاکستان خصوصا ہمارے حلقہ انتخاب کے عوام نے آج یوم سیاہ منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کشمیریوں کی جزبہ آزادی اور جدوجہد رنگ لے آئے گی اور کشمیر بھارت کے شکنجے سے آزاد ہو گابلوچستان پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے 14 اگست کوکوئٹہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جلسے میں حلقہ انتخاب کے عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت اور آج 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر حلقے میں مکمل یوم سیاہ منانے اور حلقے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں ، جلسے ، مظاہروں کے انعقاد پر حلقے کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حلقے کہاکہ غیور عوام کی محب وطنی کے جوش و جزبے قابل دیدہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں