تمام سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کی تقاریب کاانعقاد کرکے یوم آزادی منایا گیا،ڈی ای او ہرنائی

جمعہ 16 اگست 2019 16:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کی جانب سے تمام سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کی تقاریب کاانعقاد کرکے قومی جوش و جذبے سے یوم آزادی منایا گیا، جبکہ تمام سکولوںکو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ضلع ہرنائی کے مختلف سکولوں جن میں بڑے بڑے تقریبات کاانعقاد کیا گیا تھا اس میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ھائی سکول ہرنائی، گورنمنٹ گرلز ماڈل ھائی سکول ہرنائی ،گورنمنٹ بوائزھائی سکول خدرانی، گورنمنٹ بوائزھائی سکول سپین تنگی،گورنمنٹ بوائزھائی سکول شاہرگ، گورنمنٹ گرلز ھائی سکول سعد اللہ شاہرگ، گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کھوسٹ میں جشن آزادی کے حوالے تقریبات کاانعقاد کیا گیا،جس میں سکول کے اساتذہ ، والدین ، طلباء، طالبات ، کے علاوہ قبائلی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ، ایس پی کمال خان کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ رودی ، محکمہ تعلیم کے آفیسران نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ملک ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا ہے بلکہ اس ملک کے لئے آباواجداد نے اپنا سب کچھ قربان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 14اگست کو خصوصا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے یقینا وہ دن دور نہیں جب ہمارے کشمیری بہن بھائی بھی آزاد فضا میں سانس لیں گے۔یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ ٹیبلو اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے آخر میں ان مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات میں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مومن خان ترین، ایس پی کمال خان کبزئی، گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول کے پرنسپل مومن خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ رودی نے انعامات تقسیم کیے اسکے علاوہ ڈگری کالج ہرنائی ، ایف سی پبلک بوائز، ایف سی پبلک گرلز سکول، ہرنائی و شاہرگ ، ضلع ہرنائی کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں جشن آزادی کے تقریبات کاانعقاد کیا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں