بھارت آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیرپر مستقل قبضہ جمانے کی کوشش کررہا ہے،چیئرمین ہرنائی یوتھ ونگ ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعہ 16 اگست 2019 16:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) ہرنائی یوتھ ونگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام جیلانی ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیرپر مستقل قبضہ جمانے کی کوشش کررہا ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر یوں کی خودارادیت ختم کرکے انہیں اپنا غلام بنانے کی ناکام کوشش کررہا ہے تاہم مقبوضہ کشمیر کے بہادر مسلمان بھارتی مظالم کا بھرپورانداز میں اور جرات مندی سے بھارت کے ہرظلم کامقابلہ کرکے بھارتی کے غلامی کو مستردکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں کشمیریوں پر جاری مظالم کا نوٹس لے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں