پولیس امن وامان کے قیام ،عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،کمال خان کبزئی

عوام اور سیاسی جماعتیں ہرنائی پولیس سے تعاون کریں،منشیات ودیگر سماجی برائیوں پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کریںایس پی ہرنائی کی جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 18:33

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ایس پی ہرنائی کمال خان کبزئی نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ہرنائی پولیس ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اور یہ پولیس کا فرض بھی ہے عوام اور سیاسی جماعتیں پولیس کے ساتھ تعاون کرے عوام اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس پی آفس میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سیدنورمحمد شاہ کے قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جماعت اسلامی کے وفد نے ایس پی ہرنائی کمال کبزئی اور ہرنائی پولیس کی جانب سے ہرنائی میں امن وامان کے قیام اور منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہاایس پی کمال خان کبزئی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی اولین ترجیحی امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہرنائی پولیس وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو استعمال کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی سبی رینج کے خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان ، سمیت دیگر جرائمہ پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جس میں کافی حد تک پولیس کامیاب رہی ہے انہوں نے کہاکہ عوام اور سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ ہرنائی پولیس سے تعاون کریں منشیات اور دیگر سماجی برائیوں پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کریں پولیس انکے نام ظاہر نہیں کرے گی کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس منشیات کے خاتمے اور دیگر جرائم پر قابوں پانے میں مدد ملے گا ایس پی ہرنائی نے کہاکہ منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان ، ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ہرنائی پولیس کے اقدامات عوام کے سامنے ہے اور جب سے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا ہے کئی اشتہاری مفرور ملزمان کے علاوہ منشیات فروشوں ، موٹرسائیکل چوری ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی سبی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں اسطرح اشتہاری مفرور ملزمان ، چوری و دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزمان کے ناموں کے فہرستیں تیار ہے اور پولیس بھرپور کارروائی کررہی ہیں ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں