ہرنائی،محکمہ صحت کی فعالی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 24 اگست 2019 16:13

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ محکمہ صحت کی فعالی اولین ترجیح ہے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت کو فعال بناکر عوام کو علاج معالج کے تمام تر بنیادی سہولتیں انکی دہلز پر پہنچائے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ودیگر سٹاف کے غیر حاضری ناقابل برداشت ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ صحت ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عرفان خان کاکڑ، خزانہ آفیسر ودیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی ایچ او اور ڈی ایس ایم نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کی فعالی اور عوام کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایچ او اور ڈی ایس ایم پر زور دیا کہ وہ روزانہ کے بنیاد پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ، تمام بی ایچ یوز، سی ڈی سی یز ،ایم سی ایچ سنٹر کا دورہ کرکے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس و دیگر سٹاف کی حاضری چیک کرکے اور عوام کو دی جانے والے طبی سہولیات کا جائزہ لیا کرے ۔پٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں تمام ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے، مون سون کے دوران اکثر علاقوں میںڈائریا کی بیماری پھیل جاتی ہے،لہٰذا گیسٹرو کے مرض کے ادویات کو تمام مراکز صحت میں وافرمقدار میں یقینی بنائے تاکہ عوام کو بروقت علاج معالجہ ممکن ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او ، ڈی ایس ایم کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی حاضری رپورٹ ہفتہ وار ڈی سی آفس کو ارسال کیا کرے۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کی مکمل فعالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال سمیت ضلع کے مراکز صحت میں جو مسائل ہے انہیں بھی جلد دور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں