عوام کو صحت کی تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،پی پی ایچ آئی

صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے اور سٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی ایچ آئی ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ہرنائی

ہفتہ 24 اگست 2019 20:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر فرحان خان کاکڑ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات انکی دہلز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکز صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی کام کرنے والی بنیادی مراکز صحت ضلع میں ماڈل مراکز صحت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے اور سٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی ایچ آئی ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ دنوں چارچ سنبھالنے کے بعد مختلف بنیادی مرکز کادورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے انسانی خدمت ہمارا نصب العین ہے انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج معالجہ کے سہولتوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پی پی ایچ آئی سکولوں ، اور کمیونٹی میں ہیلتھ سیشن بھی کررہی ہیں اور عوام کو بیماریوں سے بچاو کے طریقوں کے حوالے سے شعوراجاگر کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میں سب سے اہم جز پانی ہے جس سے 80فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہورہی ہے ان میں ہیضہ اسیال یرقان ٹائفیڈ و دیگر بیماریاں شامل ہے انہوں نے کہاکہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صاف پانی کا استعمال ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے تقاضوں سے غفلت برتنا اور اس کی حفاظت میں کوتاہی برتنا بے حسی بھی اور اللہ کی ناشکری بھی ہے انہوں نے اس موقع پر بنیادی مرکز سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری سے انجام دیکر غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے غفلت کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لے گے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں