ہرنائی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپیدے ویلفیئر ٹرسٹ ہرنائی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:10

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) سپیدے ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ،پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل شیرزمان پوپلزئی نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کو بہترین کاکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی کی انتھک محنت اور کوششوں سے ہرنائی میں امن وامان قائم ہوا ہے اور عام آدمی کے مسائل ختم میں کافی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی محکموں پر بہترین نگرانی کی وجہ سے تمام محکمے فعالی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایسی تنذہی کے ساتھ کام کریں گے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں