ہرنائی، ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ اور پی سی ون کے مطابق تعمیر کو یقینی بنایا جائے، ظفر عزیز زہری

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:10

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفرعزیز زہری نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی مکمل ہونے والے منصوبوں کو معیاری اور پی سی ون کے مطابق مقررہ پر تعمیر کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، محکمہ کے آفیسران ترقیاتی منصوبوںکی نگرانی کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی و شاہرگ کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انکے ہمراہ ڈائریکٹر ٹیکنکل لوکل گورنمنٹ اختر بلوچ تھے۔ مونسپل کمیٹی شاہرگ کے چیف آفیسر نجیب اللہ ترین شاہرگ مونسپل کمیٹی کے ترقیاتی منصوبوں و دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، لوکل گورنمنٹ کے ڈسٹرکٹ انجینئر خاور بیگ نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو محکمہ کے زیرنگرانی چلنے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ اورماڑی گیس کمپنی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ٹیکنکل لوکل گورنمنٹ نے شاہرگ اور ہرنائی میں ماڑی گیس کمپنی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا شاہرگ و ہرنائی کے لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کا معائنہ اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی لوکل گورنمنٹ ظفر عزیز زہری نے کہاکہ ہمارے دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کررہے ہیں انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے انجینئرز اور دیگر ذمہ دار آفیسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرکے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کااستعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے ہرنائی و شاہرگ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر پر اطمینان کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں