ہرنائی وولن مل جوکہ اربوں کی قیمتی مشینری اور پراپرٹی کو کھوڑیوں دام نیلام کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے،پیپلز پارٹی ہرنائی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:52

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین جنرل سیکرٹری ملک شین گل ترین ، پارٹی صوبائی کونسلر حاجی نورمحمد ترین ، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قدریر ملازئی جنرل سیکرٹری خدائے داد ترین ، پیپلز لیبرو کے صدر محمد ولی ترین و دیگر نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیئر مین نیب پاکستان ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ہرنائی وولن مل جوکہ اربوں روپے کی قیمتی مشینری اور پراپرٹی کو کھوڑیوں دام نیلام کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے بلکہ وولن مل کو لوٹنے اور انہیں کھوڑیوں کے دام نیلام کرنے والے آفیسران واہلکاران کے خلاف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے اور وولن مل کو نیلام کرنے والے آفیسران کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزاہ دی جائے انہوں نے کہاکہ ایشیاء کی مشہور ترین ہرنائی وولن ملز جوکہ 43 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے جس کو کوڑیوں کے دام نیلام کرکے ہرنائی عوام سے روزگار کا زریعہ چھین لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہرنائی وولن ملز کو بانی پاکستان نے بغیر کسی نفع نقصان عوام کو روزگار کے لئے بنانے کا حکم دیا تھاوولن مل 1947کو ہرنائی شہر میں قائم کی گئی جو قیام پاکستان کے بعد ریاست کی جانب سے لگائی جانے والی کپڑے، قالین اور کمبل کی پہلی انڈسٹری تھی اس کارخانے کا افتتاح وزیراعظم لیاقت علی خان نے اپنے ہاتھوں سے کیا وولن مل سے وابستہ مزدور طبقے کو دو وقت کی روٹی دستیاب ہونے لگی وولن کامنافع دیکھتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں اس کی برانچ کھولی گئیں جہاںسے ملک کے طول و عرض میں معیاری کپڑے کی ترسیل ہونے لگی یوں کپڑے کے کاروبار کے حوالے سے ملک کا نام روشن کیا گیا ہے لیکن چند کرپٹ آفیسران نے علاقہ دشمن افراد سے ملکر ہرنائی وولن مل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کرکے وولن ملز کو خسارے میں ظاہر کرکے وولن ملز کو کوڑیوں کے دام میں نیلا کرکے عوام سے روزگار کا چھین لیا گیا انہوں نے کہاکہ حکومت وولن ملز کو چلانے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرکے ہرنائی وولن مل کو ازسرنو چلانے کیلئے اقدامات کرے اگر وولن مل کو دوبارہ نہیں چلایا جاتا تو ہرنائی وولن مل کی زمین پر یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج، ہسپتال ، اسٹڈیم ، یا چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں لگائے جائے انہوں نے کہاکہ ہرنائی قدرتی وسائل سے مالا ضلع ہے یہاں پر قیمتی پتھر ، سنگ مرمر سمیت مختلف قدرتی وسائل واپر مقدار میں موجودہے حکومت ضلع کے عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے وولن مل کی جگہ پر چھوٹے چھوٹے فیکٹریاں لگاکر وولن مل کی قیمتی زمین ، بنگلے ، کوارٹر اور وولن مل کی بلڈنگ کو سرکاری طویل میں لیکر وولن مل کو کھوڑیوں کے دام نیلام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ملوث آفیسران و اہلکاران کوگرفتارکرکے قومی خزانے کو اربوں کو نقصان پہنچانے والوں سے پائی پائی کا حساب وصول کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہرنائی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وولن ملز کو عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر چلایا جائے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں