ہرنائی،میڈیکل سٹورز مالکان غیر معیاری ادویات کے فروخت سے گریز کریں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:06

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ میڈیکل سٹورز میں غیر معیاری ، زائد المیاد ادویات اور نان رجسٹرڈ غیر ملکی ادویات کی فروخت کی اجازت نہیں ہے میڈیکل سٹورز مالکان میڈیکل سٹور کو صاف ستھرا رکھے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی شہر کے میڈیکل سٹورز کا معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر راضوان حفیظ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ میڈیکل سٹور ز کا معائنہ کا حکم ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے دیا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا، ادویات ، میڈیکل سٹور لائسین وارنٹی بلز، اور ادویات کی ایکسپائری تاریخ کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل سٹورز میں نان رجسٹرڈ غیر معیاری ، غیر ملکی ادویات کی فروخت سے گریز کیا جائے اور میڈیکل سٹورز میں موجود تمام ادویات کی باریک بنی سے ایکسپائری تاریخ کو چیک کیا کرے اور میڈیکل سٹورز میں زائد المیاد ادویات ، انڈین ادویات یا بغیر وارنٹی کے ادویات پائے گئے تو متعلقہ میڈیکل سٹورز کے ڈرگ رولز کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹورز کا چیکنگ ہفتہ وار کی بنیاد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں